28 اپریل، 2023، 1:04 PM

شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس، ایرانی وزیر دفاع کی شرکت

شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس، ایرانی وزیر دفاع کی شرکت

شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس بھارت میں شروع ہوگیا ہے۔ ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل محمد رضا آشتیانی اپنے وفد کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔

مہر خبرساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بھارت میں ہونے والے وزرائے دفاع کے اجلاس میں وزیر دفاع کی معاونت کے لیے مسلح افواج کی جوائنٹ کمیٹی کے معاون سردار مہدی ربانی اور وزارت دفاع کے بین الاقوامی امور کے معاون سردار سید حمزہ قلندری بھی موجود ہیں۔ 

شنگھائی تعاون تنظیم علاقائی ممالک کی تنظیم ہے جس کا مقصد رکن ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی کے امور پر باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ تنظیم کا فورم ایران اور دوسرے ممالک کے لئے باہمی روابط کو مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع ایجاد کرتا ہے۔ 

News ID 1916149

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha